15 اپریل ، 2013
فیصل آباد…سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ فضل کریم فیصل آباد میں انتقال کرگئے۔ صاحبزادہ فضل کریم 4 اپریل سے الائیڈ اسپتال فیصل آباد میں زیر علاج تھے۔ وہ جگر کے عارضے میں مبتلا تھے اور دو روز سے ان کی حالت تشویشناک تھی۔ رات گئے حالت بگڑنے پر ان کے بیٹے صاحبزادہ حامد رضا نے قوم سے اپیل کی تھی کہ ان کے والد کی صحت یابی کیلئے دعاکی جائے۔ صاحبزادہ فضل کریم کی نماز جنازہ کل صبح 10 بجے دھوبی گھاٹ گراوٴنڈ فیصل آباد میں ادا کی جائے گی۔