15 اپریل ، 2013
اسلام آباد…وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو نے ڈاکٹر شاہد امجد چودھری کو مشیر خزانہ تعینات کر دیا اور کئی وفاقی سیکرٹریوں کے تقرر اور تبادلوں کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیہ کے مطابق مشیر خزانہ شاہد امجد چودھری وزارت خزانہ کے انچارج ہوں گے، تیمور عظمت سعید سیکرٹری فوڈ سیکورٹی ، احمد بخش لہری سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ، چودھری اعجاز چیف سیکرٹری سندھ ، راجا عباس سیکریٹری سرمایہ کاری بورڈ ،ناصر کھوسہ سیکریٹری ٹیکسٹائل اور وقار مسعود سیکرٹری خزانہ ہوں گے۔