15 اپریل ، 2013
اسلام آباد… راجہ پرویز اشرف کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی گئی ۔ راجہ پرویز اشرف کے وکیل وسیم سجاد کی علالت کے باعث سماعت ملتوی کی گئی ۔راجہ پرویز اشرف کو سربمہر لفافے میں چیف جسٹس کے نام خفیہ خط بھجوانے پر نوٹس جاری ہوا تھا۔سپریم کورٹ نے خط کو عدالتی معاملات میں مداخلت اور اثر انداز ہونیکی کوشش قرار دیا تھا۔