پاکستان
15 اپریل ، 2013

شریف برادران کی سیکیورٹی پر ماموراہلکاروں کی تعدادمیں40فیصد کمی

شریف برادران کی سیکیورٹی پر ماموراہلکاروں کی تعدادمیں40فیصد کمی

لاہور…لاہور پولیس نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف کی سیکیورٹی پر تعینات چالیس فیصداہلکار واپس بلوا لئے ،لاہور پولیس کے مطابق میاں نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کی سیکیورٹی کیلئے تعینات اہلکاروں میں سے 119 واپس لے لئے ہیں،ان کی سیکیورٹی کیلئے اب بھی 144 اہلکار تعینات ہیں ،سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی سیکیورٹی کیلئے تعینات اہلکاروں میں کمی کرتے ہوئے 193 اہلکار واپس بلا لیے گئے ہیں تاہم اب بھی 220 اہلکار ان کی سیکیورٹی پر مامور رہیں گے، الیکشن کمیشن نے شریف برادران کیلئے بھاری سیکیورٹی کا نوٹس لیا تھا جس کے بعد 40 فیصد سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔

مزید خبریں :