15 اپریل ، 2013
اسلام آباد…الیکشن ٹریبونل نے کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 250 پر پرویز مشرف کی کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کے خلاف اپیل مسترد کردی۔ الیکشن ٹریبونل نے حلقہ این اے 250 کے رینٹرننگ افسر کا فیصلہ برقرار رکھا، پرویزمشرف کے کاغذات نامزدگی پر این اے 250 سے جماعت اسلامی کے امیدوار نعمت اللہ خان اور دیگر نے آرٹیکل 62 اور63 پر پورا نہ اترنے اور ججوں کی برطرفی ، اکبر بگٹی اور بے نظیر بھٹو قتل کیس پر اعترضات داخل کئے تھے جس پر ریٹرنگ افسر نے پرویز مشرف کے کاغذات مسترد کردیئے تھے ، کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کے خلاف پرویز مشرف کے وکیل کی جانب سے الیکشن ٹریبونل میں اپیل دائر کی گئی تھی، پرویز مشرف کے وکیل خواجہ نوید کا کہنا ہے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف رٹ پٹیشن دائر کریں گے۔ ٹریبونل میں دلائل ریتے ہوئے خواجہ نوید نے کہاکہ پرویز مشرف کے خلاف آرٹیکل 6 کی خلاف ورزی کا مقدمہ ہی درج نہیں ہوا، اور پرویز مشرف آئین کے آرٹیکل 62 اور63 پر پورا اترتے ہیں ، وہ صادق اور امین ہیں۔