15 اپریل ، 2013
اسلام آباد…آج رات سے بارش کا سبب بننے والی ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔بارش کا یہ سلسلہ آئندہ 24 سے 36 گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں موجود رہنے کی توقع ہے۔آج رات اور منگل کے روز بالائی پنجاب ، اسلام آباد، خیبر پختوانخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔پنجاب اورخیبر پختوانخوا کے میدانی علاقوں میں ایک دو مقامات پر آندھی چلنے کا بھی امکان ہے۔43 ڈگری سنٹی گریڈ کے ساتھ چھور گرم ترین مقام رہا۔لسبیلہ ،شہید بے نظیر آباد،حید آباد اور مٹھی کا درجہ حرارات 42 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔کراچی اور لاہور کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت36 ڈگری سنٹی گریڈ ، اسلام آباد میں 32 ،کوئٹہ 26 اور پشاورمیں 33 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔