15 اپریل ، 2013
لاہور…خسرہ کی وبا ء نے پنجاب کے بعض علاقوں کے بعدلاہور میں بھی پرپھیلا لئے ہیں، شہرکے مختلف اسپتالوں میں آج بھی درجنوں متاثرہ بچوں کو داخل کرایا گیا ،لاہور کے چلڈرن اسپتال میں خسرہ سے متاثرہ 16 بچوں کو داخل کرایا گیا،اسپتال ذرائع کے مطابق ان بچوں کی عمریں 6سے8ماہ کے درمیان ہیں، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران میواسپتال میں خسرہ سے متاثرہ 30 بچوں کو لایا گیا،دیگراسپتالوں میں بھی متاثرہ بچوں کوداخل کرانے کاسلسلہ جاری ہے،میواسپتال کے ذرائع کے مطابق اسپتال لائے گئے 30 میں سے 14 بچوں کو داخل کر لیا گیا جبکہ دیگر کو ابتدائی علاج کے بعد فارغ کر دیا گیا ۔