05 مارچ ، 2012
واشنگٹن …جہاں بچے اپنے ہم عمر وں کو دیکھ کر انتہائی خوش ہوجاتے ہیں اور انکے ساتھ کھیلنے کے لیے مچلنے لگتے ہیں وہیں جانوروں میں بھی یہ ادا دیکھنے کو ملتی ہے۔تاہم اس تصویر میں نظر آتا نظارہ یکسر مختلف ہے جہاں بن مانس کا بچہ انسانوں کے بچے کیساتھ کھیلنے کے لیے بیتاب ہوا جا رہا ہے۔ایک چڑیا گھر میں ماں نے بچے کو تھوڑی دیر کے لیے بن مانس کے انکلوژر کے سامنے کیا چھوڑا شیشے کے دوسرے طرف موجود بن مانس کا بچہ ننھے میاں سے ہاتھ ملانے اور اس سے کھیلنے کے لیے اُچھل کود کرنے لگا۔اس وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کہیں یہ بن مانس شیشے پر ہاتھ ماررہا ہے تو کہیں بیٹھ کر لاتیں کہ کسی طرح اُسے بچے تک رسائی مل جائے۔