05 مارچ ، 2012
اسلام آباد … بی این پی عوامی کے سربراہ میر اسرار اللہ زہری نے کہا ہے کہ ان کی جماعت سینیٹ میں ڈپٹی چیئرمین کے عہدے کی امیدوار ہے، اے این پی نے اتحادیوں سے مشاورت کے بغیر عہدے کا مطالبہ کیا۔ اسلام آباد میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اسرار اللہ زہری کا کہنا تھا کہ اے این پی نے سینیٹ الیکشن میں اسلامک نیشنل ڈیموکریٹک الائنس کے تحت انتخاب لڑا، پشتونوں کی یہ روایت نہیں تھی کہ وہ سیٹ لے کر اتحادیوں کو بھول جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بی این پی عوامی بلوچستان کی واحد قوم پرست جماعت ہے جو وفاق کی سطح پر سیاست کر رہی ہے ۔