05 مارچ ، 2012
پشاور … عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات زاہد خان نے کہا ہے کہ اے این پی سینیٹ میں دوسری بڑی اتحادی جماعت ہے لہٰذا سینیٹ میں ڈپٹی چیئرمین کا عہدہ اے این پی کو ملنا چاہئے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات سینیٹر زاہد خان نے جیونیوزکوبتایا کہ سینیٹ میں دوسری بڑی اتحادی جماعت ہونے کے ناطے ڈپٹی چیئرمین کاعہدہ اے این پی کو ملنا چاہئے۔ زاہد خان نے کہا کہ اے این پی کے داوٴد خان اچکزئی سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے ہیں اور اے این پی کی خواہش ہے کہ داوٴد خان اچکزئی کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ بنایا جائے۔ زاہد خان کا کہنا تھا کہ ڈپٹی چیئرمین کاعہدہ بلوچستان سے تعلق رکھنے کی بنیاد پر دیا جانا چاہئے۔