05 مارچ ، 2012
لاہور … امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے کہاہے کہ زرداریوں اور گیلانیوں نے اپنی غلامانہ روش نہ بدلی تو ان کا انجام بھی مصر، تیونس، مراکش اور لیبیا کے حکمرانوں سے مختلف نہیں ہوگا۔ لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کے وہ حکمران جو امریکا اور مغرب کے دست و بازو بنے ہوئے ہیں ان کا انجام حسنی مبارک سے بھی زیادہ عبرتناک ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سوشلزم اور کمیونزم کی شکست کے بعد نیو ورلڈ آرڈر بھی ناکامی سے دوچار ہونے والا ہے۔ سید منورحسن نے کہا کہ امریکا مظلوم کشمیریوں اور فلسطینیوں کی بجائے بھارت اور اسرائیل کا ساتھ دے رہا ہے ۔