05 مارچ ، 2012
لاہور … جمہوری وطن پارٹی کے رہنما شاہ زین بگٹی کا کہنا ہے بلوچستان کو صوبہ نہیں ہمیشہ کالونی سمجھا گیا ہے،وفاقی حکومت 4 صوبے توسنبھال نہیں سکتی،نئے صوبے کیسے بنائے گی۔ لاہورمیں پائنا کے زیر اہتمام بلوچستان کی صورتحال پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا پیپلزپارٹی کی حکومت بلوچستان کا مسئلہ حل نہیں کررہی۔ شاہ زین بگٹی نے کہا کہ اگر وہ پاکستان کے ساتھ نہ ہوتے تو لاہور میں نہ بیٹھے ہوتے، بلوچستان کو صوبہ نہیں ہمیشہ کالونی سمجھا گیا ہے، اسے معاشی خودمختاری دی جائے۔ ان کا کہناتھاکہ مینگل، بگٹی اور دیگرقبائل امریکا سمیت کسی کے آگے نہیں جھکیں گے ۔