17 اپریل ، 2013
کراچی …عالمی ادارہ صحت نے پاکستان کو پولیو کی خطرناک قسم پی تھری وائرس سے پاک قرار دے دیاہے ،جون 2012 میں حاصل کیے گئے نمونوں سے پی تھری وائرس کے شواہد نہیں ملے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق 18اپریل2012 کو خیبرایجنسی میں پی تھری پولیو وائرس کا آخری کیس سامنے آیا،جون2012 میں حاصل کیے گئے نمونوں سے پی تھری وائرس کے شواہد نہیں ملے۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان میں 2008 میں پی تھری وائرس کے 36 کیسز سامنے آئے تھے، یہ فضا میں گردش کرنے والا خطرناک وائرس ہے اور پانچ سو بچوں میں سے ایک کو شکار کرتا ہے تو باقی 499 بچے اس سے متاثر ہوکر بخار میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔