دنیا
06 مارچ ، 2012

بہار: ساس کو قتل کرنے والی بہو ’پریانکا‘ کو عمر قید سزا

بہار: ساس کو قتل کرنے والی بہو ’پریانکا‘ کو عمر قید سزا

پٹنا… بھارتی عدالت نے صوبے بہار سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کو ساس کو قتل کرنے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ ذرائع کے مطابق دسمبر دو ہزار دس میں بہار کے علاقے میں پریانکا نامی خاتون نے اپنی ساس کا گلا کاٹ کر ہلاک کردیا تھا۔ پریانکا نامی خاتون کا شوہر راجیش ایک دن گھر آیا تو دروازہ نہ کھولنے پروہ پیچھے والے راستے سیگھر میں داخل ہوا جہاں اس نے دیکھا کہ اس کی ماں کی لاش فرش پر پڑی ہے۔ سختی سے پوچھنے پر اس کی بیوی پریانکا نے بتایا کہ اس نے سبزی کاٹنے والی چھری سیاپنی ساس کا گلا کاٹاہے۔ راجیش نے پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد پریانکا کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ پریانکا نے عدالت میں موقف اختیار کیا تھا کہ اس نے یہ قتل اپنے بچاوٴ میں کیا۔ عدالت نے مجرمہ کا موقف ماننے سے انکارکرتے ہوئے اسے عمر قید کی سزا سنادی۔

مزید خبریں :