06 مارچ ، 2012
ممبئی… بالی ووڈ اسٹار کترینہ کیف کو فیشن شو میں ریمپ پر واک کرنے کے لیے ایک کروڑ روپے کی پیشکش کی گئی ہے۔یہ فیشن ویک کوچی میں پچیس مارچ کو شروع ہوگا۔کترینہ کیف ریمپ پر صرف دس منٹ واک کریں گی۔لیکن اس دس منٹ کے کترینہ کیف کو ایک کروڑ روپے ملیں گے۔اس فیشن شو میں مقامی فنکار بھی شرکت کریں گے۔لیکن ان کی شرکت کی قیمت کترینہ کیف کو دی جانے والی رقم سے کئی گنا کم ہے۔