دنیا
06 مارچ ، 2012

آسٹریلیا کی مختلف ریاستوں میں سیلاب، ہزاروں افراد بے گھر

آسٹریلیا کی مختلف ریاستوں میں سیلاب، ہزاروں افراد بے گھر

سڈنی… آسٹریلیا کی مختلف ریاستوں میں سیلاب سے ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے جبکہ مختلف حادثات میں دو افراد جان سے گئے۔ آسٹریلیا کی تین ریاستیں نیو ساوٴتھ ویلز، کوئنز لینڈ اور وکٹوریہ ان دنوں سیلاب سے شدید متاثر ہیں، ہر طرف پانی ہی پانی نظر آرہا ہے جبکہ متعدد افراد گھر بار چھوڑ کر نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں۔وگاwagga میں صورتحال زیادہ خطرناک ہے جہاں سیلابی بند ٹوٹنے کے پیش نظر آٹھ ہزار افراد کو شہر چھوڑ کر محفوظ مقام کی طرف منتقل کرنے کی ہدایات کی گئیں ہیں۔۔آسٹریلوی وزیر اعظم جولیا گیلارڈ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں فوجیوں کو تعینات کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :