06 مارچ ، 2012
واشنگٹن… اسرائیل نے امریکا سے کہا ہے کہ اسرائیل کو اپنے فیصلے خود کرنے کا حق حاصل ہونا چاہیے۔ یہ بات اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو نے وہائٹ ہاوٴس میں امریکی صدر براک اوباما سے ملاقات میں کہی۔ اوول آفس میں ہو نے والی ملاقات میں اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ اسرائیل کے پاس اپنا دفاع خود کرنے کی صلاحیت ہونی چاہیے۔امریکا کے صدر براک اوباما نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات دیرپا ہیں۔اس سے پہلے صدر اوباما نے کہا تھا کہ جنگ کے بارے میں بیانات بند ہونے چاہییں کیونکہ ان کا فائدہ صرف ایران کو ہو رہا ہے۔