06 مارچ ، 2012
نئی دہلی… بھارت میں اتر پردیش سمیت پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی شروع ہو گئی ہے۔اتر پردیش، اترا کھنڈ، پنجاب، منی پور اورگوا میں مختلف مراحل میں اسمبلی انتخابات منعقد ہوئے تھے اور ووٹوں کی گنتی آج مختلف مراکز پر شروع ہوئی۔اتر پریش میں مایاوتی کی بی ایس پی پارٹی اقتدار میں ہے اور انہیں ان انتخات میں زبردست چیلنج کا سامنا ہے۔اترا کھنڈ میں بی جے پی اقتدار میں ہے اور پنجاب میں وہ اکالی دَل کے ساتھ اقتدار میں شریک ہے جبکہ گوا اور منی پور میں کانگریس کی حکومت ہے۔ان انتخابات کو بھارت کی قومی سیاست کے لیے بہت اہم قرار دیا جا رہا ہے۔