کاروبار
06 مارچ ، 2012

خیبرپختون خوا میں سی این جی اسٹیشنزبند نہیں ہوں گے، غیاث پراچہ

خیبرپختون خوا میں سی این جی اسٹیشنزبند نہیں ہوں گے، غیاث پراچہ

پشاور…خیبرپختون خوا میں سی این جی اسٹیشنزبند نہیں ہوں گے۔ چیئرمین آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن چیئرمین آل پاکستان سی این جی ایسو سی ایشن غیاث پراچہ نے کہا ہے کہ خیبر پختون خواہ میں سی این جی اسٹیشنز بند نہیں ہوں گے۔جیو نیوز سے گفت گو میں غیاث پراچہ نے بتایا کہ حکومت پنجاب میں ان سی این جی اسٹیشنز کو بند کرے گی جو 2008 کے بعد قائم ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ ان اسٹیشنز کو سال میں 9 ماہ گیس سپلائی کا معاہدہ ہوا تھا لیکن انھیں بارہ ماہ گیس سپلائی ہوئی۔ جس پر ان اسٹیشنز کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ غیاث پراچہ نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں اس کا اثر نہیں ہوگا کیونکہ خیبر پختونخوا گیس پیداوار میں خود کفیل ہے۔ دوسری جانب آل پاکستان سی این جی ایسو سی ایشن خیبر پختونخوا کے چیئرمین پرویز خٹک نے جیو نیوز کو بتایا کہ اگر حکومت نے خیبر پختونخوا میں سی این جی اسٹیشنز بند کئے تو ہائی کورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔

مزید خبریں :