دنیا
18 جنوری ، 2012

اٹلی : جہازکے حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 11 ہو گئی

 اٹلی : جہازکے حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 11 ہو گئی

روم ... اٹلی کے جہاز costa concardiaکے حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 11 ہو گئی۔ جہاز کے اندر تک رسائی اور امدادی کام تیز کرنے کے لیے جہاز میں کنٹرولڈ دھماکے کیے گئے بدقسمت جہاز costa concardia سمندری چٹان سے ٹکرا کر پلٹ گیا تھا، بچ جانے والوں اور لاشوں کی تلاش کے لیے غوطہ خور انتہائی سرد پانی میں بھی سرگرم ہیں۔ منگل کو پانچ مزید لاشیں ملنے کے بعد مرنے والوں کی تعداد گیارہ بتائی گئی ہے، costa concardia کا وزن ایک لاکھ 14 ہزار ٹن ہے۔ یہ ٹائی ٹینک سے دوگنا بڑا جہازتھا اور دنیا کا سب سے بڑا مسافر بردار جہاز تھا۔ امدادی کام تیز کرنے کے لیے جہاز میں کنٹرولڈ دھماکے کیے گئے تاکہ جہاز کے اندر تک فوری رسائی ہوسکے۔

مزید خبریں :