پاکستان
04 مئی ، 2013

کراچی: عزیز آباد میں دودھماکے،دوافراد جاں بحق،35سے زائدزخمی

کراچی: عزیز آباد میں دودھماکے،دوافراد جاں بحق،35سے زائدزخمی

کراچی … کراچی کے علاقے عزیز آباد بلاک 8 میں یکے بعد دیگرے 2 دھماکوں میں دو افراد جاں بحق جبکہ35 سے زائد افراد زخمی ہوگئے،زخمیوں میں خواتین اور بچے شامل ہے، زخمیوں میں سے مزیدکئی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، دھماکے میں انیس قائم خانی بال بال بچ گئے۔ عزیز آباد بلاک 8 میں مور پارک کے قریب واقع ایم کیو ایم کے یونٹ آفس153 اور انتخابی دفتر سے کچھ فاصلے پر 8بج کر55منٹ پرایک دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں تقریباً 12 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو اہلکار ، ایم کیو ایم کے کارکن اور پولیس و رینجرز کے اہلکارجائے حادثہ پر امدادی کاموں میں مصروف تھے کہ پانچ منٹ کے وقفے کے بعد ایک اور دھماکا ہوگیا جو پہلے دھماکے سے بھی زیادہ شدید تھا،دونوں دھماکوں میں اب تک دوافرادجاں بحق اور 35سے زائد زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ دوسرے دھماکے میں میڈیا، امدادی کاموں میں مصروف ایم کیو ایم کے کارکنوں ، ریسکیو اہلکار اور پولیس و رینجرز کے اہلکار بھی زخمی ہوئے ۔ زخمیوں کو عباسی شہید اور دیگر اسپتالوں میں منتقل کیا جارہا ہے،ذرائع کے مطابق پہلا دھماکا رکشہ میں ہوا جبکہ دوسرا دھماکے ایک موٹر سائیکل میں ہوا ۔ذرائع کے مطابق کئی افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ اب تک کی اطلاعا ت کے مطابق دھماکوں میں ایک شخص جاں بحق اور 10سے زائدزخمی ہوئے ہیں۔زخمیوں کو ابھی تک اسپتال منتقل کیا جارہاہے۔ دھماکوں سے قریبی گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے اوربجلی معطل ہوگئی ، دھماکے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پایاجارہا ہے، دُکانیں اورکاروبار بند ہوگیا ہے۔

مزید خبریں :