پاکستان
06 مئی ، 2013

وسطی کرم میں انتخابی جلسے کے قریب دھماکا، 50افراد زخمی

وسطی کرم میں انتخابی جلسے کے قریب دھماکا، 50افراد زخمی

کرم ایجنسی…وسطی کرم کے علاقے سیواک میں انتخابی جلسے کے قریب دھماکاہوا ہے جس کے نتیجہ میں کم از کم 50افراد زخمی ہو گئے ہیں،ذرائع کے مطابق دھماکا جے یو آئی کے جلسے کے قریب ہوا ہے، جس سے سابق رکن پارلیمنٹ منیر خان اورکزئی اور عین االدین شاکر نے خطاب کیا ۔ذرائع کے مطابق دھماکا جلسہ ختم ہونے کے بعد اسٹیج کے قریب ہوا۔زخمیوں میں جے یو آئی کے راہنما بھی شامل ہیں ۔ جے یو آئی(ف) کے مقامی تر جمان نے دھماکے میں 50سے زائد افرادکے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

مزید خبریں :