پاکستان
06 مئی ، 2013

جے یو آئی ف کے جلسے میں دھماکا،2افراد جاں بحق ، 50افراد زخمی

جے یو آئی ف کے جلسے میں دھماکا،2افراد جاں بحق ، 50افراد زخمی

کرم ایجنسی…وسطی کرم کے علاقے سیواک میں جے یو آئی ف کے امیدوار منیراورکزئی خان کے انتخابی جلسے میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجہ میں 2 افراد جاں بحق اور 50سے زائد زخمی ہوگئے۔ جلسہ ایک مقامی مدرسہ میں منعقد کیا گیا تھا جس میں3ہزار سے زائد افراد شریک تھے۔ذرائع کے مطابق دھماکا جے یو آئی کے جلسے میں اسٹیج کے قریب ہوا،جے یو آئی ف کے امیدوار منیراورکزئی خان جیسے ہی اسٹیج سے نیچے اترے دھماکا ہو اگیا تاہم جے یو آئی ف کے امیدوار منیراورکزئی خان محفوظ رہے جبکہ عین االدین شاکر واقعے میں زخمی ہو ئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔این اے38کے حلقے میں ہوانے والے اس مشترکہ جلسے میں قبائلی عمائدین بھی شریک تھے۔

مزید خبریں :