پاکستان
06 مئی ، 2013

کرم:جے یو آئی ف کے جلسے میں دھماکا، جاں بحق افراد کی تعداد3ہو گئی

کرم:جے یو آئی ف کے جلسے میں دھماکا، جاں بحق افراد کی تعداد3ہو گئی

کرم ایجنسی…کرم ایجنسی میں جے یو آئی ف کے انتخابی جلسے میں ہونے والے دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد3ہو گئی ہے۔دھماکا وسطی کرم کے علاقے سیواک میں جے یو آئی ف کے امیدوار منیراورکزئی خان کے انتخابی جلسے میں ہوا ، واقعے میں 50سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔ جلسہ ایک مقامی مدرسہ میں منعقد کیا گیا تھا جس میں لگ بھگ 3ہزار سے زائد افراد شریک تھے۔ذرائع کے مطابق دھماکا جے یو آئی کے جلسے میں اسٹیج کے قریب ہوا،جے یو آئی ف کے امیدوار منیراورکزئی خان جیسے ہی اسٹیج سے نیچے اترے دھماکا ہوگیا تاہم منیراورکزئی خان دھماکے میں محفوظ رہے جبکہ عین االدین شاکر واقعے میں معمولی زخمی ہو ئے ۔زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔این اے37کے حلقے میں ہوانے والے اس مشترکہ جلسے میں قبائلی عمائدین کی ایک بڑی تعداد شریک تھی۔

مزید خبریں :