پاکستان
07 مئی ، 2013

ہنگو میں جے یو آئی ف کے امیدوارکے قافلے پر خود کش حملہ ،12 افراد جاں بحق

ہنگو میں جے یو آئی ف کے امیدوارکے قافلے پر خود کش حملہ ،12 افراد جاں بحق

ہنگو…ہنگو کی تحصیل دوآبہ میں جمعیت علمائے اسلام ف کے امیدوار مفتی سید جنان کے قافلے کے قریب خود کش دھماکے میں12 افراد جاں بحق ہو گئے ،واقعے میں 35 زخمی بھی ہو ئے ۔خود کش دھماکے میں مفتی جنان محفوظ رہے۔تفصیلات کے مطابق خودکش دھماکا ہنگو میں پی کے 43 سے جمعیت علمائے اسلام ف کے امیدوار مفتی سید جنان کی گاڑی کے قریب ہوا۔ دھماکے میں 12 افراد ہلاک اور 35 ہوگئے، مفتی سید جنان محفوظ رہے۔پولیس کے مطابق مفتی سید جنان اپنی انتخابی مہم کے سلسلے میں ہنگو کی تحصیل دو آبہ سے اپنی گاڑی میں ٹل جارہے تھے، ان کی گاڑی جیسے ہی ہنگو کی تحصیل دو آبہ کے مرکزی بازار میں پہنچی تو خودکش حملہ آور نے گاڑی کے سامنے آکر خودکو دھماکے سے اڑالیا۔ دھماکے میں مفتی سید جنان محفوظ رہے تاہم 12 افراد جاں بحق اور 35 زخمی ہوگئے۔ جنہیں دوآبہ، ہنگو اور ٹل کے اسپتالوں میں منتقل کیا جارہا ہے۔ دھماکے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

مزید خبریں :