پاکستان
07 مئی ، 2013

کراچی میں متحدہ اور اندرون سندھ پیپلز پارٹی سے مقابلہ ہو گا،عمران خان

کراچی میں متحدہ اور اندرون سندھ پیپلز پارٹی سے مقابلہ ہو گا،عمران خان

کراچی…پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ، الیکشن سے قبل کہنا مشکل ہے کہ کس کے ساتھ سیاسی اتحاد ہوگا، کراچی میں مقابلہ متحدہ قومی موومنٹ جبکہ سندھ میں پیپلزپارٹی سے ہے۔کراچی ائیر پورٹ پر جیو نیوزسے خصوصی بات چیت میں عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں نوجوانوں کا مستقبل تباہ ہورہا ہے، صرف اغواء برائے تاوان کا کاروبار زور و شور سے چل رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کراچی کے عوام کو چوائس دیتے ہیں کہ وہ تبدیلی چاہتے ہیں یا نہیں۔ اگر کراچی کو خطرے سے نکالنا ہے تو مسلح گروپس رکھنے والی جماعتوں کو ووٹ نہ دیں۔بعدازا ں عمران خان نے قائد اعظم کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ وہ سیکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے کے باعث میڈیا اور کارکنان سے با ضابطہ خطاب نہ کرسکے۔

مزید خبریں :