پاکستان
07 مئی ، 2013

بھارتی جیل میں تشدد کا نشانہ بننے ثناء اللہ کے رشتہ دار بھارت روانہ

بھارتی جیل میں تشدد کا نشانہ بننے ثناء اللہ کے رشتہ دار بھارت روانہ

لاہور…مقبوضہ جموں کی کوٹ بہلوال جیل میں بھارتیوں کے تشددکانشانہ بننے والے پاکستانی شہری ثناء اللہ کے خاندان کے 2۔ارکان ان کی عیادت کیلئے بھارت روانہ ہو گئے۔پاکستانی قیدی ثناء اللہ کابھانجا آصف اور برادرِنسبتی شہزاد آج صبح واہگہ بارڈر پہنچے،جہاں سے وہ بھارتی شہرچندی گڑھ روانہ ہو گئے۔بھارت روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہزاد نے بتایاکہ ثناء اللہ1999ء میں سیالکوٹ کے علاقے میں مویشی چراتے ہوئے غلطی سے بارڈر کراس کرگئے تھے ،بھارتی حکام نے انہیں گرفتار کر لیا،شہزاد نے بتایاکہ ثناء اللہ اپنی سزا پوری کرچکے ہیں،لیکن اس کے باوجود بھارت نے انہیں رہانہیں کیا۔ اب جیل میں انہیں شدید تشددکانشانہ بنایا گیاہے،انہوں نے مطالبہ کیا کہ بہتر علاج کیلئے ثناء اللہ کو واپس پاکستان بھجوایا جائے۔

مزید خبریں :