پاکستان
07 مئی ، 2013

لاہور:عمران خان اسٹیج پر چڑھتے ہوئے لفٹر سے گر کرزخمی

لاہور:عمران خان اسٹیج پر چڑھتے ہوئے لفٹر سے گر کرزخمی

لاہور…لاہور میں عمران خان جلسے میں اسٹیج پرچڑھتے ہوئے گرنے سے زخمی ہوگئے ہیں، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان لاہو ر میں غالب مارکیٹ میں ایک جلسے سے خطاب کیلئے اسٹیج پر آنے کے لئے لفٹر پر چڑھے،اُن کے ساتھی ان کے گارڈ بھی تھے جس کے بعدلفٹرکا توازن بگڑ گیا جس کے وجہ سے عمران خان نے نو سے دس فٹ تک کی بلندی سے نیچے گر گئے۔نیچے گرنے کی وجہ سے عمران اور ان کے گارڈ کے سروں پر چوٹیں آئیں ہیں، عمران خان کو قریب اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔

مزید خبریں :