پاکستان
07 مئی ، 2013

اوگرا کیس میں توقیر صادق کو تین سال قید بامشقت کی سزا

اوگرا کیس میں توقیر صادق کو تین سال قید بامشقت کی سزا

راول پنڈی …راول پنڈی کی احتساب عدالت نے اوگرا کیس میں توقیر صادق کو تین سال قید بامشقت کی سزا سنا دی۔راول پنڈی کی احتساب عدالت میں توقیر صادق پر 82ارب روپے کی بدعنوانی کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔احتساب عدالت نمبر ایک کے جج شاہد نصیر نے مقدمے کی سماعت کی۔ توقیر صادق کی مسلسل غیر حاضری کے باعث عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے سابق چیئرمین اوگرا کو تین سال قید بامشقت کی سزا سنا دی۔

مزید خبریں :