07 مئی ، 2013
کراچی …سندھ ہائی کورٹ نے مہاجر قومی مومنٹ کے چیئر میں آفاق احمد کو انتخابی مہم چلانے کے لیے سیکورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔ مہاجر قومی موومنٹ کے چیئر میں آفاق احمد نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی کہ عدالت ان کو انتخابی مہم چلانے کے لیے سیکورٹی فراہم کی جائے لیکن پولیس کی جانب سے ان کو سیکورٹی فراہم نہیں کی گئی اور ان کو انتخابی مہم چلانے نہیں دی جارہی ہے عدالتی حکم پر ان کو سیکورٹی فراہم نہ کرنا عدالتی احکامات کی توہین ہے اس درخواست پر سندھ ہائی کورٹ میں ڈی ایس پی اور ایس ایچ او نے بیان ریکارڈ کرایا کہ آفاق احمد کو انتخابی مہم چلانے کے لیے مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے گی جس کے بعد عدالت نے کہاکہ انتخابات میں چند دن رہ گئے ہیں لہذا آفاق احمد کو انتخابی مہم چلانے کے لیے مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے