پاکستان
07 مئی ، 2013

پشاور:امریکی قونصلیٹ کی مشتبہ گاڑی فورسز نے وارننگدیکر چھوڑ دی

پشاور:امریکی قونصلیٹ کی مشتبہ گاڑی فورسز نے وارننگدیکر چھوڑ دی

پشاور…پشاور کینٹ میں سیکورٹی فورسز نے غیر ملکیوں کی مشتبہ گاڑی روک لی۔ گاڑی میں خفیہ کیمرے نصب تھے۔ ذرائع کے مطابق غیر ملکیو ں کی گاڑیوں کو عزیز شہید روڈ چیک پوسٹ پر روکا گیا۔ جس میں خفیہ کیمرے لگے ہوئے تھے۔ گاڑی نمبر کیو ایچ 857 کو وحید انجم نامی شخص چلا رہاتھا۔ جو امریکن قونصلیٹ میں ملازم ہے۔ فورسز نے تقریبا ًایک گھنٹہ تک گاڑی کو رو کے رکھا۔ بعدازاں امریکی قونصلیٹ پشاور کے حکام کی ضمانت پر گاڑی کو وارننگ دے کر چھوڑ دیا گیا۔ گاڑی میں فش آئیز کیمرے نصب تھے۔

مزید خبریں :