07 مئی ، 2013
کراچی…کراچی میں دو ہزارسات سو اکیاسی پولنگ اسٹیشن کو انتہائی حساس اوردو ہزار225 کو حساس قرار دیا گیاہے۔ شہر میں صرف 712پولنگ اسٹیشن نارمل قراردیے گئے ہیں۔حکومت سندھ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی رپورٹ کی روشنی میں کراچی کے نارمل، حساس اور اتنہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں کی فہرست مرتب کرلی ہے،جس کے مطابق ضلع شرقی میں انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنزکی تعداد 265، ضلع جنوبی میں 220، ضلع وسطی میں 240، ضلع غربی میں 305 اور ضلع ملیر میں 248 ہیں، شرقی میں 689، جنوبی میں 315،وسطی میں 486، غربی میں 548 اور ملیر میں 197 پولنگ اسٹیشن حساس ہیں ، جبکہ شہر میں 4 ہزار 215 پولنگ اسٹیشنوں میں 3ہزار 503 انتہائی حساس اور حساس اور 712 نارمل ہیں۔