07 مئی ، 2013
اسلام آباد…دفترخارجہ نے کہاہے کہ بھارتی حکومت پاکستانی سیاحوں کاتحفظ یقینی بنائے۔ بھارتی میڈیا پر پاکستانی سیاحوں کے ساتھ ناروا سلوک کی خبروں کے پیش نظر دفتر خارجہ نے ایڈوائزی جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ اجمیر شریف کے سالانہ عرس میں جانے کے خواہش مند600 پاکستانیوں سمیت بھارت کے دیگرشہروں کوجانیو الے پاکستانی احتیاط سے کام لیں۔ دفترخارجہ نے کہاہے کہ بھارتی حکومت پاکستانی سیاحو ں کاتحفظ یقینی بنائے۔