پاکستان
08 مئی ، 2013

اڈیالہ جیل سے لاپتہ7افراد کو عدالت کے سامنے پیش کرنے کا حکم

اڈیالہ جیل سے لاپتہ7افراد کو عدالت کے سامنے پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد…سپریم کورٹ نے اڈیالہ جیل لاپتہ قیدی کیس میں اٹارنی جنرل ، ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختون خوا اور حساس اداروں کے سربراہوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سات قیدیوں کو 10 مئی کو عدالت کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے اڈیالہ جیل لاپتہ قیدی کیس کی سماعت کی۔اڈیالہ جیل سے لاپتہ ہونے والے11 قیدی بازیابی کے بعد ایجنسیوں کی تحویل میں رہے۔ جن میں سے چار صحت کی خرابی کے باعث دوران علاج انتقال کرگئے اورسات کو خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے حراستی مرکز کی تحویل میں دے دیا گیا جہاں انہیں سزائیں سنائی گئیں۔

مزید خبریں :