پاکستان
08 مئی ، 2013

ہنگو کے مرکزی بازار میں دھماکا،15افرادزخمی

ہنگو کے مرکزی بازار میں دھماکا،15افرادزخمی

ہنگو …ہنگو کے مرکزی بازار میں دھماکا ہوا جس میں 15 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق دھماکا ریلوے روڈ پر شہر کے مرکزی بازار میں ہوا جہاں دہشت گردوں نے سبزی کے ٹھیلے میں بم نصب کر رکھا تھا جو دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکے سے بازار میں خریداری کرنے والے 15 افراد زخمی ہوگئے جنہیں ہنگو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دو زخمی دم توڑ گئے۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں 8 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔

مزید خبریں :