08 مئی ، 2013
کراچی…عمران خان کے زخمی ہونے پر قومی و سیاسی رہنماوٴں نے تشویش کا اظہار کیا ہے اور ان کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔شہباز شریف نے شوکت خانم اسپتال پہنچ کر عمران خان کی عیادت بھی کی اور والٹن روڈ لاہور میں جلسے کے دوران بھی عمران خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔صدر آصف علی زرداری نے فون کر کے عمران خان کی خیریت دریافت کی۔ نگراں وزیرِ اعظم میر ہزار خان کھوسو ،چیف الیکشن کمیشن، متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین ،جماعت اسلامی کے امیر سیدمنورحسن اور لیاقت بلوچ سمیت کئی سیاستدانوں نے عمران خان کی جلدصحتیابی کیلئے دعاکی ہے۔عمران خان کو پیش آنے والے حادثے پر ان کی سابقہ اہلیہ جمائما خان اور ملالہ یوسف زئی اور دنیا بھر سے کرکٹ کے اسٹارز نے بھی عمران خان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔