پاکستان
09 مئی ، 2013

پشتون عوام بدترین پسماندگی اور بے روزگاری کا شکار ہیں ،عثما ن کاکڑ

قلعہ سیف الله…پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے رہنماوں نے کہا ہے کہ گیارہ مئی کے انتخابات قومی برابری کی سیاست کو عملی شکل دینے میں اہم حیثیت رکھتے ہیں۔ یہ بات پارٹی کے صوبائی صدر عثمان خان کاکٹر ،رضا محمد رضا ،نواب ایاز جوگیزئی اور دیگر مقررین نے قلعہ سیف اللہ میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ جلسہ میں پشتونخواہ عوامی ملی پارٹی کے کارکنوں اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پشتون عوام بدترین پسماندگی، غربت، مہنگائی اور بے روزگاری کا شکار ہیں جبکہ بجلی کے علاوہ صحت اور تعلیم کی سہولیات سے بھی محروم رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گیارہ مئی کے انتخابات کی قومی برابری کی سیاست کو عملی شکل دینے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

مزید خبریں :