پاکستان
10 مئی ، 2013

کوئٹہ :پیپلز پارٹی کے دفتر کے قریب دھماکہ ، پانچ افراد زخمی

کوئٹہ :پیپلز پارٹی کے دفتر کے قریب دھماکہ ، پانچ افراد زخمی

کوئٹہ …کوئٹہ کے علاقے بروری روڈ پر پیپلز پارٹی کے سیا سی دفتر کے قریب دھماکہ سے پانچ افراد زخمی ہوگئے ۔پولیس کے مطابق بروری روڈ مغربی بائی پاس کے قریب پیپلز پارٹی کے امیدوار عمر گورگیج کے دفتر پر مسلح افراد نے دستی بم پھینکا جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے جنھیں فوری طور پر بولان میڈیکل ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انکی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے دھما کے کے باعث دو گاڑیوں کو نقصان پہنچا ۔واقعہ کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی ہے۔

مزید خبریں :