پاکستان
11 مئی ، 2013

تحریک انصاف کا کراچی میں پولنگ کا وقت بڑھانے کا مطالبہ

تحریک انصاف کا کراچی میں پولنگ کا وقت بڑھانے کا مطالبہ

کراچی…تحریک انصاف نے کراچی میں پولنگ کا وقت بڑھانے کا مطالبہ کرلیا ، عارف علوی کہتے ہیں فون کرنے کے باوجود فوج پانچ منٹ تو کیا پانچ گھنٹے میں بھی نہیں پہنچی ۔ تحریک انصاف کے این اے 250سے امیدوار عارف علوی نے مطالبہ کیا ہے کہ فوج اور رینجرز فوری پولنگ اسٹینشنوں پر پہنچے،تحریک انصاف الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کریگی انہوں نے لوگوں سے باہر نکلنے کی اپیل بھی کی۔کراچی میں پریس کا نفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے امیدوار عارف علوی کا کہنا تھا کہ ہم دو مہینے سے کہہ رہے ہیں فوج پولنگ اسٹیشن کے اندر ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہم بائیکاٹ نہیں کریں گے اور لوگوں سے اپیل کرتے ہیں باہر نکلیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں بے وقوف بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوج اور رینجرز فوری پولنگ اسٹینشنوں پر پہنچے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے امیدواروں کو ایم کیوایم کے لوگوں نے مارا پیٹاہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ آج رات بارہ بجے تک الیکشن کا وقت بڑھایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری اپیل پر فوج پہنچتی ہے تو ٹھیک ہے تو پھر ہمارے لیے آپشنز کھلے ہیں۔ فری اینڈ فئیر ووٹنگ میں کوئی بھی جماعت آجائے ہمیں قبول ہوگی۔ عارف علوی نے دعوی کیا کہ بیلٹ پیپرز پر صرف ایم کیو ایم کا نشان اور کوئی نشان نہیں ہے۔ اگر رینجرز موجود ہے تو وہ باہر بیٹھی ہے آرام سے۔

مزید خبریں :