پاکستان
12 مئی ، 2013

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسربھکرکا9پریزائیڈنگ افسروں کو گرفتارکرنیکاحکم

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسربھکرکا9پریزائیڈنگ افسروں کو گرفتارکرنیکاحکم

بھکر…ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسربھکرظفراقبال نے9پریزائیڈنگ افسروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔انہوں نے ڈی پی اوبھکر کوحکم دیاکہ ان پریزائیڈنگ افسروں کوفوری گرفتار کرکے پیش کیاجائے۔ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسربھکرظفراقبال نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے73سے9پریزائیڈنگ افسروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں۔ان افسروں پرالزام ہے کہ انہوں نے نتائج ابھی تک نہیں پہنچائے ،ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسربھکرنے ڈی پی اوکوحکم دیاکہ ان پریزائیڈنگ افسروں کوفوری گرفتار کرکے پیش کیاجائے۔

مزید خبریں :