پاکستان
12 مئی ، 2013

بی این پی کا بلوچستان میں انتخابی نتائج تسلیم کرنے سے انکار

بی این پی کا بلوچستان میں انتخابی نتائج تسلیم کرنے سے انکار

کوئٹہ…بلوچستان نیشنل پارٹی نے صوبے میں الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کچھ حلقوں میں دوبارہ پولنگ کرانے کا مطالبہ کردیا۔ یہ بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے نائب صدر ساجد ترین ایڈوکیٹ نے کوئٹہ سے پارٹی کی امیدواروں اختر لانگو او ر احمد نواز کے ہمراہ نیوز کانفرنس میں کہی۔انہوں نے کہا کہ سردار اختر مینگل نے الیکشن کے حوالے سے جن خدشات کا اظہار کیاتھا وہ درست ثابت ہوئے،۔ساجد ترین نے کہا کہ صوبے میں خضدار، وڈھ، چاغی، نوشکی، پنجگور، نصیرآباد، جعفرآباد اور کوئٹہ میں ہماری اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کیاگیا، ساجد ترین کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس الیکشن میں کی گئی دھاندلیوں کے ثبوت ہیں۔ ساجد ترین نے کہا کہ پی این پی انتخابات میں کی گئی دھاندلیوں کیخلاف ہم عدالت سے رجوع کرے گی۔

مزید خبریں :