پاکستان
14 مئی ، 2013

رینٹل کیس ،راجہ پرویز اشرف کی نیب کے سامنے پیش ہونے سے معذرت

رینٹل کیس ،راجہ پرویز اشرف کی نیب کے سامنے پیش ہونے سے معذرت

اسلام آبادنیب ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے آج ناسازی طبیعت کے باعث نیب ٹیم کے سامنے پیش ہونے سے انکار کر دیاہے۔سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے آج ناسازی طبیعت کے بارے میں نیب حکام کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا ہے۔ نیب ٹیم نے راجہ پرویز اشرف کو آج رینٹل پاور کیس میں پیش ہونے کی ہدایت کی تھی اور انہوں نے نیب کی پانچ رکنی ٹیم کو رینٹل پاور کیس سے متعلق سوالات کے جوابات دینے تھے۔نیب ٹیم گزشتہ روز سابق وزیرخزانہ شوکت ترین سے بھی پوچھ گچھ کرچکی ہے۔

مزید خبریں :