14 مئی ، 2013
لاہور…مسلم لیگ(ن)میں وفاقی وزارتوں کے حصول کے لئے لابنگ اور غورشروع ہو گیا ہے ،ذرائع کے مطابقن لیگ کے سینئر رہنماوٴں نے اہم وزارتوں کے حصول کی خواہشات کا اظہارکیا ہے۔ذرائع کے مطابق احسن اقبال وزارت خارجہ لینے میں دلچسپی رکھتے ہیں جبکہ سینیٹر اسحاق ڈار وزارت خزانہ کے بجائے وزارت خارجہ میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں ۔مسلم لیگ ن میں محمود خان اچکزئی کو اسپیکر قومی اسمبلی کا عہدہ دینے پر غور کیا جا رہا ہے جبکہ سمیرا ملک اور طارق فضل چودھری کا نام ڈپٹی اسپیکر کیلئے زیر غور ہے۔