پاکستان
14 مئی ، 2013

وفاقی کابینہ کا اجلاس بدھ کو طلب،امن وامان ، دیگرمعاملات پر غور ہوگا

 وفاقی کابینہ کا اجلاس بدھ کو طلب،امن وامان ، دیگرمعاملات پر غور ہوگا

اسلام آباد…نگراں وفاقی کابینہ کا اجلاس بدھ کو طلب کرلیاگیاہے، امن وامان کی مجموعی صورت حال اورحالیہ عام انتخابات پربعض سیاسی جماعتوں کے تحفظات کاجائزہ لیاجائیگا۔ ترجمان وزیراعظم ہاوٴس کے مطابق نگراں وزیراعظم میرہزارخان کھوسو کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک میں امن وامان کی صورت حال ، آئندہ بجٹ تجاویز سمیت بعض سیاسی جماعتوں کی جانب سے انتخابی عمل پر اٹھائے جانے والے اعتراضات کے معاملے پر بھی بات ہوگی ،اجلاس میں توانائی کی صورت حال پر بھی غور کیاجائیگا۔

مزید خبریں :