14 مئی ، 2013
لاہور…تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے دھاندلی روکنے کی تیاری کی تھی دھاندلے کی نہیں ،ان کی پارٹی مرکز اور پنجاب میں سنجیدہ اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی ،لاہور میں پی ٹی آئی پنجاب کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میاں محمود الرشیدکیساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعجاز چودھری نے کہا کہ مسلم لیگ ن حکومت بنائے ،عوام کے مفاد کیخلاف کسی بھی بات پر ایوان کے اندر باہر بھرپور آواز اٹھائیں گے ، انصاف کیلیے سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن جانا پڑا تو جائیں گے،انہوں نے الزام عائد کیا کہ ملک بھر میں 297انتخابی حلقوں میں دھاندلی کی گئی ،3پولنگ اسٹیشنز میں اگر ووٹوں کی مجموعی تعداد 11 سو تھی تو وہاں سے 25سو ووٹ نکلے۔انہوں نے بتایا کہ میاں محمود الرشید پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر ہوں گے،میاں محمود الرشید نے کہاکہ اسمبلی میں نمائندگی رکھنے والی تمام جماعتوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔