14 مئی ، 2013
پشاور…سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا اورمسلم لیگ ن کے رہنما سردار مہتاب عباسی کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا میں تحریک انصاف کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں۔ اگر تحریک انصاف حکومت بنانے میں ناکام ہوئی تو پھر ن لیگ صوبہ میں مخلوط حکومت تشکیل دے گی۔ جیو نیوز سے گفتگو میں مسلم لیگ ن کے رہنما سردار مہتاب عباسی کا کہنا تھا کہ ن لیگ جمہوری روایات پر یقین رکھنے والی جماعت ہے جو تحریک انصاف کے مینڈیٹ کا احترام کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مینڈیٹ کا احترام نہ کرنے سے ملک ی میں عدم استحکام پیدا ہو سکتا ہے۔سردار مہتاب نے کہا کہ اگر تحریک انصاف صوبہ میں حکومت بنانے میں ناکام رہی تو مسلم لیگ ن کو جمہوری حق حاصل ہے کہ وہ دیگر پارٹیوں سے مل کر اتفاق رائے سے مخلوط حکومت تشکیل دے۔