کھیل
15 مئی ، 2013

پاکستان کبڈی فیڈریشن کو ٹیم کی تشکیل میں مشکلات کا سامنا

 پاکستان کبڈی فیڈریشن کو ٹیم کی تشکیل میں مشکلات کا سامنا

لاہور…اگلے ماہ ہونے والے ایشین انڈور گیمز کیلئے پاکستان کبڈی فیڈریشن کو قومی ٹیم تشکیل دینے کیلئے مشکلات کا سامنا ہے۔پاکستان کبڈی فیڈریشن ان دنوں ایشین انڈور گیمز کیلئے مضبوط ٹیم تشکیل دینے کیلئے کوشاں ہے، لیکن پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور عبوری کمیٹی کے تنازع کی وجہ سے فورسز نے اپنے کھلاڑی ریلیز کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ فیڈریشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز کے کھلاڑیوں کے بغیر ٹیم تشکیل دینا ممکن نہیں۔ کبڈی کی طرح ایشین انڈور گیمز کیلئے کسی بھی کھیل کے دستے کو حتمی شکل نہیں دی جاسکی ہے۔ ایونٹ اگلے ماہ جنوبی کوریا کے شہر ان چن میں ہوگا۔

مزید خبریں :