پاکستان
15 مئی ، 2013

حکومت سندھ نے رینجرز کے اضافی اختیارات میں 3 ماہ کی توسیع کردی

حکومت سندھ نے رینجرز کے اضافی اختیارات میں 3 ماہ کی توسیع کردی

کراچی … حکومت سندھ نے انسداد دہشت گردی کی شق کے تحت رینجرز کے اضافی اختیارات میں 3 ماہ کی مزید توسیع کردی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت سندھ نے رینجرز کے اضافی اختیارات میں 3 ماہ کی توسیع کردی ہے ۔انسداد دہشت گردی کی شق نمبر 5 کے تحت رینجرز کو چھاپے، تلاشی، گرفتاری اور طاقت کے استعمال کے اختیارات شامل ہیں۔ رینجرز کے اختیارات کی تاریخ 22 مئی کو ختم ہورہی تھی۔

مزید خبریں :