پاکستان
15 مئی ، 2013

رحیم یارخان کے لاپتہ شہری کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش کردیاگیا

رحیم یارخان کے لاپتہ شہری کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش کردیاگیا

اسلام آباد…رحیم یار خان کے لاپتہ شہری کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے سامنے پیش کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ملزم کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے۔ عدالت نے ملزم کو اہل خانہ سے ملاقات کی اجازت دیتے ہوئے اس کے خلاف عدالتی کارروائی کا رکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے رحیم یار خان کے لاپتہ شہری امیر احمد کے مقدمہ کی سماعت کی۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل طارق محمود جہانگیری نے موقف اختیار کیا کہ امیر احمد کا تعلق تحریک طالبان پاکستان سے ہے، اس کے قبضہ سے 6 ہینڈ گرینیڈ، سو سے زائد گولیاں اور خود کش جیکٹ برآمد ہوئیں۔ ملزم کو جنوری 2012 میں کھجوری چیک پوسٹ سے گرفتار کر کے حراستی مرکز میں رکھا گیا۔ امیر احمد نے عدالت کو بتایا کہ اس کا کسی تنظیم سے تعلق نہیں۔فروری 2011 میں رحیم یار خان سے پکڑا گیا جس کے بعد کسی عدالت کے سامنے پیش نہیں کیا گیا۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیئے کہ جو خود کو مارنے کے لیے تیار ہو وہ تو اس بات کا برملا اظہار کرتاہے۔

مزید خبریں :