پاکستان
15 مئی ، 2013

وائلڈ لائف مانسہرہ نے ریچھ کے بچے دیکھ بھال شروع کر دی

وائلڈ لائف مانسہرہ نے ریچھ کے بچے دیکھ بھال شروع کر دی

مانسہرہ…وائلڈ لائف مانسہرہ نے خیبر پختون خواہ میں پہلی بار خاندان سے بچھڑ جانے والی قیمتی نسل کی ریچھ کے بچے کو تحویل میں لے کر اُس کی دیکھ بھال شروع کر دی ہے،عملے کے لئے نوزائیدہ ریچھنی کا دودھ پورا کرنا مشکل ہو گیا۔ محکمہء وائلڈ لائف مانسہرہ کے دفتر میں 45دن کی اس ریچھنی کا نام روزی رکھا گیا ہے جسے عملے نے وادی کاغان کے جنگلات سے تحویل میں لیا ہے اور صوبہ خیبر پختون خواہ میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا واقعہ ہے ، اس نسل کے کالے ریچھ صوبے میں 8ہزار فٹ سے زیادہ بلندی پر پائے جاتے ہیں۔وائلڈ لائف کا عملہ اس قیمتی بچی کے ناز اٹھاتے ہوئے اسے تمام سہولیات فراہم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے لیکن عملے کے لئے محاورتاً نہیں بلکہ اصل میں ریچھ کی بچی کے لئیدود ھ پورا کرنا مشکل ہو رہا ہے۔DFOوائلڈ لائف مانسہرہ محمد حسین خان کا کہنا ہے کہ جنگل میں تویہ بچہ ہر آدھے گھنٹے بعد ماں کا دودھ پیتا ہے لیکن شہر میں گائے اور بھینس کے دودھ سے اسے بہلایا جا رہا ہے۔

مزید خبریں :